حیدرآباد: شاہ بھٹائی اسپتال کے الیکٹرک روم میں دھماکوںکے بعد آتشزدگی

122

حیدرآباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہ بھٹائی اسپتال کے الیکٹرک روم میں دھماکوںکے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث مریض اور عملہ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آباد یونٹ نمبر5 میں واقع شاہ بھٹائی اسپتال کے الیکٹرک روم میں بجلی کی تاریں ٹکرانے سے اسپتال دھماکوں سے گونج اٹھاجس کے باعث آگ لگ گئی، آتشزدگی کے بعد قریبی روم میں داخل مریض اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔الیکٹرک سپلائی روم میں آتشزدگی کے باعث اسپتال میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور حیسکو کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور ریسکیو کا عمل شروع کر دیا۔