سندھ کےدوسرے بڑے شہر حیدرآباد می کورونا ویکسین نیشن کے تمام مراکز بند

132

حیدرآباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں عالمی وبا ءکورونا وائرس سے بچاو¿ کی ویکسین ختم ہوگئی جس کے بعد تمام ویکسینیشن مراکز بند کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابقسندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں مجموعی طور پر 21ویکسینیشن مراکز قائم کےے گئے تھے ، جو ویکسین کی قلت کے باعث مرحلہ وار بند ہوتے گئے گزشتہ روز محض 4مراکزپر ہی ویکسینیشن کا عمل جاری تھا جسے ویکسین ختم ہونے کے باعث بند کردیا گیا۔مراکز بند ہونے کے باعث شہری بغیر ویکسین لگائے ہی واپس لوٹ گئے،محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر 21 ویکسی نیشن مراکز قائم ہیں، گزشتہ روز جو ویکسین تھی وہ 2 مراکز پر لگادی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد میں یومیہ 6 ہزار سے زاید افراد کو ویکسین لگائی جارہی تھی۔کورونا ویکسین ملتے ہی حیدرآباد میں ویکسینیشن کا عمل دوبارہ شروع کردیںگے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔