دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد 17 کروڑ 89 لاکھ سے متجاوز

187

واشنگٹن/ نئی دہلی/ ریوڈی جنیرو (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ89 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 38 لاکھ76 ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوچکے۔ اتوار کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا مریضوں کی تعداد17کروڑ 89 لاکھ 90 ہزار 344 سے زاید ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکا دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکا پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دنیا میں موجودہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 15لاکھ 98ہزار 469 ہے۔