اتمان قبیلے کے مرکزی صدر ملک نوشیروان کے اعزاز میں تقریب

354

سعودی عرب میں اتمان خیل قبیلے خلیج کے صدر امیر محمد خان اتمان خیل کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے قبیلے کے مرکزی صدر ملک نوشیروان اتمان خیل کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا، جس میں مختلف قبائل کے عمائدین نے شرکت کی، جن میں اتمان خیل قبیلہ مشوانی، قبیلہ وردگ، قبیلہ گوجر، قبیلہ تاجک، قبیلہ سواتی، قبیلہ تاران، قبیلہ صافی، قبیلہ اورکزئی، قبیلہ شنواری، قبیلہ یوسفزئی، فرمان اتمان خیل، حیان اللہ اتمان خیل، اکرام اتمان خیل، حمید اللہ اتمان خیل، گلبدین اتمان خیل، نواب اتمان خیل، امان اتمان خیل، افتخار اتمان خیل، راحت اللہ اتمان خیل بھی شامل ہوئے۔ مہمان خصوصی ملک نوشیروان اتمان خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی غیور قوم اتمان خیل اگر متحد ہو جائے تو کوئی سیاسی جماعت اس قبیلے کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ قبیلہ اتمان خیل ملک پاکستان کی وفادار اور محب وطن قوم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دیار غیر میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کے لیے سفارتخانہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے۔
مہمان خصوصی نے سعودی عرب میں کمیونٹی کی بےمثال خدمت پر امیر محمد خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بے لوث خدمات کو سراہا۔ اتمان خیل قبیلے خلیج کے صدر معرف سماجی شخصیت امیر محمد خان نے کہا کہ ہمارا قبیلہ کورونا وائرس کے دنوں ہی سے سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستانی کمیونٹی کی خدمات سر انجام دے رہا ہےاور جیل میں بند پاکستانی قیدیوں اور وفات پانے والے اور ہروب والے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کے لیے آج بھی کوشش کر رہا ہے۔ امیر محمد خان اتمان خیل نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے لیے تمام گرینڈ جرگوں کے تمام صدور اکٹھا ہونا بہت ضروری ہیں۔
تقریب سے مولانا لطیف مشوانی، سکندر وردگ، سید ملوک وردگ، محمد زادہ ترین، افتخار اتمان خیل، گلفراز مشوانی، رائید زمان، زاکیر خان اتمان خیل، محمد زرین مجبور، قاری صہیب اور ڈاکٹر ضمیر نے خطاب کرتے ہوئے تمام گرینڈ جرگوں کے ساتھ مل کر پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنے کا عزم کیا۔