ویلیڈس کو اسمودی نے خرید لیا

164

ویلیڈس انجینئرنگ کو مصر کی کمپنی السمودی Elswedy الیکٹرک نے خرید لیا ہے۔ جس کے لیے ایک تقریب میں ویلیڈس ایمپلائز یونین کے صدر محمد ایوب مولوی، نائب صدر نور زمان، جنرل سیکرٹری سیف حبیب، جوائنٹ سیکرٹری شوکت علی، خازن صلاح الدین منیجنگ کمیٹی کے عطا الحق، عمران سعید، اشتیاق احمد، شکیل اختر، فرحان خان، اس کے علاوہ ممبران میں یونس خان، نعیم احمد، آفاق احمد، حنیف مولوی کے ساتھ تمام ورکرز نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ کمپنی کے CEO علی عبدالحفیظ نے بہت اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ورکرز کو یقین دلایا کہ اب ہم ایک فیملی ہیں، ہمیں ساتھ چلنا ہے، آگے کی طرف جانے کے لیے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن آپ کی یونین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ ایک مشکل ٹائم ہے، لیکن یہ ایک صحیح وقت ہے۔ ہمیں صحیح سمت میں سفر کرنا ہے اور کمپنی کو کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کا مستقبل روشن ہوگا۔ اس کے علاوہ سابقہ CEO ضیاء اللہ خان جو اہم فرائض انجام دے رہے ہیں وہ بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ اس کے علاوہ مشتاق جاوید ایچ آر منیجر اور عمران احمد نے شرکت کی۔