مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے‘ خالد خان

385

لانڈھی ایکسپورٹ فوڈ پروسیسنگ اتھارٹی کی چھت گرنے کے نتیجے میں دو محنت کش جاں بحق ہوگئے تھے۔ صدر خالد خان، نائب صدر محمد سلیم اور ایکسپورٹ فوڈ پروسیسنگ اتھارٹی زون مزدور الائنس یونین کے جنرل سیکرٹری مختیار کے ساتھ لانڈھی ایکسپورٹ فوڈ پروسیسنگ اتھارٹی کا دورہ کیا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کہا کہ 2 ملازمین جاںبحق ہونے کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی بے حسی کو شرم ناک قرار دیا ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ شاید محکمہ محنت اور محکمہ صنعت کے ذمہ دار کسی بڑے اور المناک حادثے کے منتظر ہیں کہ جس کے بعد سیاست دانوں اور وزیروں کے فوٹو سیشن کرائے جاسکیں اور متاثرین کو معاوضے کے نام پر بھاری رقمیں ہڑپ کی جاسکیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ محنت اور محکمہ صنعت ذمہ دار قوائد کے مطابق صنعتی اداروں کا معائنہ نہیں کرتے بلکہ چمک کے نتیجے میں تمام عمارتوں اور ماحول کو قوائد کے مطابق قرار دے دیتے ہیں جس سے آئے روز صنعتی اداروں میں حادثات رو نما ہوتے رہتے ہیں اور غریب محنت کش اپنے ہی خون میں نہا جا تے ہیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن بھی محنت کشوں کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے اور محنت کش اس کے پرچم تلے متحد ہو جائیں تاکہ ملک بھر میں محنت کشوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ محنت کشوں کے اتحاد سے بندا کرایا جا سکے ۔