ای پی او کا بجٹ پر ردعمل

171

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے کرنا موجودہ حکومت کا اچھا قدم ہے لیکن یہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں کیونکہ بجٹ کے پاس ہونے کے بعد پیٹرول بجلی گیس ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا جو مزدورں کی پہنچ سے پہلے ہی دور ہیں مزید دور ہوں گی۔ اس بات کا اظہار چیئرمین ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایپوا کی جانب اظفر شمیم نے کیا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ ای او بی ای کے چیئرمین کی فوراً نامزدگی کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 8500 روپے سے سے بڑھا کر کم اسے سرکاری مقرر کردہ تنخواہ کے مساوی کرنے کا بلا تاخیر مطالبہ کیا۔