پنجاب حکومت نے بھی مایوس کیا عبدالرحمن آسی

206

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ہم خیال کے رہنماؤں چودھری عبدالرحمن آسی، حاجی قاسم حنیف، محمد نواز گل، ارم فاطمہ، رانا محمود انجم، محمد حسین گلشن، افضل باجوہ، اسدالرحمن آسی، رائو وسیم، مسرت بشارت، پروین اشرف، شہزاد ہیرا و دیگر نے مشترکہ بیان میں صوبائی بجٹ کو سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے بھی بجٹ میں وفاقی حکومت کے معاہدہ پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشنوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ تمام مہنگائی الائونس بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے اسکیل ریوائز کیے جائیں اور 25 فیصد اسپیشل نہیں بلکہ ڈیسپیرٹی ریڈکشن الائونس موجودہ رننگ بیسک تنخواہ پر دیا جائے۔ میڈیکل اور کنوینس الائونس میں اضافہ کیا جائے اور گروپ انشورنس کی ادائیگی ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر کی جائے۔ بصورت دیگر تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔