سعیدآباد پولیس کا فردوس عاشق کیخلا ف مقدمہ درج کرنے سے انکار

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سعید آباد پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج سے انکار کردیا مقدمہ کے لیے درخواست پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے جمع کرائی تھی ،قادر مندوخیل نے درخواست ضلع کیماڑی کے سعید آباد تھانے میں جمع کروائی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران مجھے تھپڑ مارا۔پی پی ایم این اے نے درخواست میں کہا کہ فردوس اعوان نے دوران ٹی وی شو مجھے گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں۔قادر مندوخیل نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، دھمکیاں اور تشدد کا مقدمہ درج کیا جائے۔پولیس حکام کے مطابق درخواست پر قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے قادر مندوخیل کو جواب دیا گیا کہ واقعہ اسلام آباد میں ہوا ہے، اس لیے مقدمہ بھی وہیں ہوسکتا ہے تاہم قادر خان مندوخیل نے ایک اور درخواست جمع کرائی ہے جس میںکہاگیاہے کہ دفعہ179 cr.pc u/sکے تحت وہ پورے پاکستان میں کہیں بھی مقدمہ درج کرواسکتے ہیں ۔