ملکی ترقی اسلامی قوانین کے نفاذ سے ہی ممکن ہے،عبدالرحمن سلفی

190

کراچی (پ ر) امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے مجلس علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی وسا لمیت صرف اسلامی قوانین کے نفاذ سے ہی ممکن ہے، آئین پاکستان کی روشنی میں ایسے انتخابی قوانین تشکیل دیے جائیں کہ عام آدمی بھی الیکشن میں حصہ لے سکے۔انہوںنے کہا کہ کرپٹ ، علاقائی ولسانی تعصبات رکھنے والے سیاستدانوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ملک وقوم کے لیے بہترین فیصلے ہونے چاہییں لیکن 70سال کی تاریخ میں ایسا ہوتا نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آ ئین کے مطابق عملی طور پر اسلامی قوانین ہر شعبہ میں نافذ ہوتے تو ہمیں اسمبلیوں میں افسوسناک دن نہ دیکھنا پڑتے ۔