کراچی تاجر الائنس کا جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ

186

کراچی(پ ر)کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا جائے، حکومت عرب ممالک باالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کا روباری تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتی ہے تو اس تجویز پر فوری عمل کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجر الائنس کے عہدیداران سے ہونے والی ملاقات میں کیا ۔ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کے کاروباری و تجارتی معاہدے دستخط ہوئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلیے مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کی چھٹی بحال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اسلامی تعلیمات کی رو سے جمعتہ المبارک کی بڑی اہمیت ہے۔