تنظیم سازی کیلیے رابطہ مہم جاری ہے‘فاطمیہ سادات ویلفیئر

270

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فاطمیہ سادات ویلفیئر فیڈریشن آف پاکستان انٹرنیشنل کے چیئر مین سید ثمر عباس نقوی نے کہا ہے کہ حرمت سادات اور اتحاد سادات کے لیے تحریک میں قومی و بین الاقوامی سطح پر تنظیم سازی کیلیے رابطہ مہم جاری ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹر اور صدر خواتین ونگ سیدہ حنا شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ اولاد سیدہ فاطمہ زہرہ (سلام اللہ علیہ) کی خدمت کیلیے ملک بھرمیں سادات خواتین و حضرات اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔