حادثات وواقعات میں بچی سمیت 6افراد جاں بحق ، 5زخمی

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 6 افرا دجاں بحق اور5 زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوںمیں مسجد کے وضو خانے میں قتل ہونے والا اور ندی میں ڈوبنے والی 6سالہ بچی بھی شامل ہے ، تفصیلات کے مطابق بولٹن مارکیٹ میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے سے 45 سالہ راحت کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق متوفی5 روز قبل حیدرآباد سے کام کے سلسلے میں کراچی آیا تھا، اورنگی ٹائون میں مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا واقعہ بلوچ گوٹھ میں پیش آیا، مقتول کو وضو خانے میں سر پر گولی ماری گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاپولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں نماز کی ادائیگی جاری تھی، مقتول کی شناخت مرسلین خان کے نام سے ہوئی اور تعلق مردان سے تھا۔گلشن اقبال بلاک5 میں فائرنگ کے نتیجے میں 18سالہ لڑکی شیری اور 20سالہ سمیع زخمی ہوگئے ، دونوں کو ٹانگوں پر گولیاں لگیں ۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک5 میں فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے نتیجے میں پیش آیا،سرجانی ٹائون میں خمیسہ گوٹھ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 34سالہ راہ گیر مطیع ولد نسیم جاں بحق ہوگیا ،متوفی سرجانی کا رہائشی تھا، بھینس کالونی نمبر2 میں مسلح رہزنوں نے35سالہ اختر سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کے زخمی کردیااور فرار ہوگئے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک 25سالہ نامعلوم شخص جاں بحق اور 50سالہ طارق ولد ریاض زخمی ہوگیا اورنگی مائی گاڑی کے قریب ندی سے ڈوبی ہوئی 6 سالہ بچی ثوبیہ ولد علی گل کی لاش برآمد ہوئی ،بچی ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے اس میںگری تھی ، پٹیل پاڑہ میں ایک گھر سے 20سالہ احمدولدنورکی لاش برآمدہوئی جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی ،واقعہ کی اطلاع پر جمشید کوارٹرپولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ واقعہ کوخودکشی قرار دے رہے ہیں،تاہم پولیس واقعہ کی ہرپہلو سے تفتیش کررہی ہے۔