دیہی سندھ کو کوٹے سے 35ہزار ملازمتیں کم ملیں، اسماعیل راہو

133

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی نوکریوں میں سندھ کے نوجوانوں کو نظرانداز کرنا سندھ دشمنی ہے، وفاق نے نوکریوں میں سندھ کو نظرانداز کر دیا۔دیہی سندھ کو وفاق میں کوٹے سے 35ہزار ملازمتیں کم ملیں۔ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سندھ دشمنی سے باز نہیں آ رہی، وفاقی نوکریوں میں دیہی سندھ کا کوٹہ 11.4 فیصد ہے، جس کے تحت وفاقی اداروں میں 1 لاکھ 8 ہزار 799 ملازمین مقرر ہونے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سندھ کے 73 ہزار 545 ملازمین تعینات ہیں، یعنی دیہی سندھ کو وفاق میں کوٹہ سے 35 ہزار 254 ملازمتیں کم ملیں، پنجاب اور کے پی کو ایک لاکھ سے زائداضافی نوکریاں کیوں دی گئیں؟وفاق جواب دے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے 7755 کے پی کے 94 ہزار 423 ملازمین وفاقی اداروں میں کوٹہ سے زیادہ مقرر ہیں۔