سعودی عرب اور مقامات مقدسہ کی حفاظت پرسمجھوتا نہیں کر سکتے، طاہر اشرفی

180

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لیے پاکستانی حکومت اور عوام کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے، حوثی باغی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ اور اسلامی تعلیمات سے عاری ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سعودی شہروں پر ڈرون حملے اور نہتی آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ارض حرمین شریفین کی سالمیت اور تحفظ کے لیے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو اڈے نہ دینے کا اعلان کر کے پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا افغانستان کی صورتحال پر مؤقف خطے کے مستقبل کو واضح کر رہا ہے۔