اپیل کیلیے ٹوٹل ٹیکس تخمینہ سے متعلق خبرگمراہ کن ہے، ایف بی آر

135

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بور ڈ آف ریونیونے مقا می انگریزی اخبار میں اپیل دائر کرنے کے حوالے سے چھپنے والی خبر پر وضاحت جاری کی ہے۔ اخباری خبر میں غلط معلومات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے فنانس بل 2021ء میں تجویز کیا ہے کہ پہلی اپیل دائر کرنے کے لیے ٹوٹل ٹیکس تخمینہ ادا کرنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے موجودہ نافذالعمل قانون کی وضاحت جاری کی ہے تا کہ کسی قسم کا تذبذب نہ رہے۔ ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس گزار اپنی ہی دی گئی معلومات کی بنا پر سالانہ ٹیکس گوشوارے داخل کرتے وقت واجب الادا ٹیکس ادا کرتا ہے اور واجب الادا ٹیکس ادائیگی کے بعد اپیل دائر کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ قانون میں اس کا حوالہ شروع سے ہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جار ہی۔ایف بی آر نے فنانس بل 2021میں ٹوٹل تخمینہ شدہ ٹیکس ادائیگی کے بعد اپیل دائر کرنے کے حق سے متعلق کسی بھی نئی تجویز کا اضافہ نہیں کیا۔