شوگر اسکینڈل‘شہباز شریف کا ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ

342

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ اپنے وکلا کی مشاورت سے کیا۔ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی ایف آئی اے میں 24جون کو پیش ہوں گے۔فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے شہباز شریف کو شوگر اسکینڈل کیس کی تحقیقات میں طلب کر رکھا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو 24 جون کو بلایا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کو تمام سوالوں کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری کا عندیہ دیا گیا تھا۔