گورنر کا سندھ جرنلسٹس بل پر اعتراض، واپس بھیج دیا

133

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی سے منظورکیے گئے سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل 2021 ء بعض اعتراضات کے بعد نظرثانی کے لیے سندھ اسمبلی کوواپس بھجوادیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظورکردہ بل دستخط کے لیے گورنرسندھ کوبھجوایا گیا تھا جونظرثانی کے لیے واپس سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کوواپس بھجوایا گیاہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعتراض اٹھایا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کی فنڈنگ اور اخراجات پر نگرانی کے لیے کمیٹی کیوں نہیں بنائی گئی، اس بل میں تھرڈ پارٹی کے آڈٹ کی شق کو شامل کیا جائے ،جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے قواعد و ضوابط سے متعلق شقیں آئین سے متصادم ہیں۔گورنر سندھ کے اعتراض کے بعد بل کے مسودے کو دوبارہ سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا اور اعتراض کو دور کر کے اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔