طالبعلم سے زیادتی کے الزام پر مفتی عزیز الرحمن کے2 بیٹے گرفتار

214

لاہور (آئی این پی) پولیس نے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کے الزام میں مفتی عزیز الرحمن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے طالب علم صابر شاہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مفتی عزیز الرحمن کو زیادتی کے الزام جبکہ ان کے 2 بیٹوں عتیق الرحمن اور الطاف الرحمن کو مبینہ طور پر مدعی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار کیا۔ لاہور کے علاقے صدر میں واقع مدرسے کے معمر استاد مفتی عزیز الرحمن کی اپنے شاگرد کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں انتظامیہ نے مدرسے سے نکال دیا تھا۔ ٹوئٹر بیان میںآئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ہم جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں‘ ہم اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے‘ اس ضمن میں پوچھ گچھ کریں گے اور سائنسی طریقہ کار کے تحت معاملے کی تفتیش کی جائے گی‘ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ایسے درندوں سے محفوظ رہیں تاکہ اپنے معاشرے کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔