بھارت: مطلوب افراد فہرست میں مولانا مسعود اظہر‘ حافظ سعید شامل

275

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی حکومت نے بھارت کو مطلوب افراد کی نئی فہرست جاری کر دی ہے ۔ بھارتی وزارت داخلہ کی31انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں مولانا مسعود اظہر، حافظ محمد سعید ، ذکی الرحمن لکھوی کا نام شامل ہے۔بھارتی ٹی وی انڈیا کے مطابق اظہر سعید اور لکھوی31 فہرست میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں جن میں ، دائود ابراہیم، ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی)کے سربراہ وادھوا سنگھ ببر شامل ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق داد (65) اپنے پاکستان میں مددگار جاوید چکنا عرف جاوید داد ٹیلر، ابراہیم میمن عرف ٹائیگر میمن اور شیخ شکیل عرف چھوٹا شکیل کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہیں سبھی 1993 ء کے ممبئی دھماکوں کے ملزم ہیں، جب 12 دھماکوں کے سلسلے میں 250 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن کے سربراہ لکھبیر سنگھ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، خالصتان زندہ باد فورس کا رنجیت سنگھ عرف نیتا ، پاکستان میں مقیم خالصتان کمانڈو فورس کا پرمجیت سنگھ ، خالصتان زندہ باد فورس کا بھوپندر سنگھ بھنڈا، جرمنی میں مقیم خالصتان زندہ باد فورس کے گرمیت سنگھ بگا امریکا میں رہنے والا سکھ برائے انصاف کے ممبر گرپنتونت سنگھ پنو سمیت برطانیہ میں مقیم بی کے آئی کے سربراہ پرمجیت سنگھ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان تمام کو گزشتہ سال یکم جولائی کو وزارت داخلہ امور نے شدت پسند نامزد کیا تھا۔فہرست میں شامل دیگر افراد میں ساجد میر ، یوسف مزمل ، عبد الرحمن مکی ، شاہد محمود ، فرحت اللہ غوری ، عبد الرف اصغر ، ابراہیم اطہر ، یوسف اظہر ، شاہد لطیف ، غلام نبی خان ، ظفر حسین بھٹ ، ریاض اسماعیل، محمد اقبال اور محمد انیس شیخ شامل ہیں۔رواں برس جنوری میں پاکستانی عدالت نے لکھوی کی مالی اعانت کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر بھارت اور امریکا کی طرف سے2008ء کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا، جس میں کم از کم160افراد ہلاک ہوگئے تھے۔