دنیابھر میں کورونا کیسز 17 کروڑ 90 لاکھ سے متجاوز کرگئے

287

جنیوا: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 90 لاکھ 5 ہزار 652 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 76 ہزار 667 ہو گئیں ہیں۔

عالمی ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے مطابق  کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 652 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 677 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 35 لاکھ 22 ہزار 333 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 17 ہزار 83 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 1 ہزار 712 ہو چکی ہے۔

ورلڈومیٹر کے مطابق  کورونا وائرس کے امریکا میں 50 لاکھ 89 ہزار 786 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 989 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 843 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 86 ہزار 740 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 98 لاکھ 81 ہزار 965 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

ورلڈومیٹر کے مطابق  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 868 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 78 لاکھ 83 ہزار 750 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 724 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 55 ہزار 496 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 122 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 65 ہزار 208 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 29 ہزار 361 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 16 ہزار 826 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 970 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 46 لاکھ 20 ہزار 968 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 88 ہزار 742 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 42 لاکھ 58 ہزار 394 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ورلڈومیٹر کے مطابق  سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 663 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 112 تک جا پہنچی ہے۔

ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 100 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 587 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 37 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 532 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 977 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 48 ہزار 268 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 972 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 330 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 8 لاکھ 92 ہزار 319 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 65 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 13 ہزار 670 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 26 ہزار 867 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار 740 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔