وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی صدر کیلئے الوداعی تقریب کا انعقاد

451

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن 28 جون کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی صدر ریوون ریولن کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کررہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ اسرائیلی صدر ریولن کا یہ دورہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان گہرے تعلقات کو اجاگر کرے گا۔

ریولن اپنے سات سالہ صدارت کے عہدے کو خیرآباد کہنے جارہے ہیں۔ ان کی جگہ اسحاق ہرزوگ نئے اسرائیلی صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ویسے تو صدر کا کردار زیادہ تر رسمی ہے تاہم اس کا مقصد نسلی اور مذہبی گروہوں میں اتحاد کو فروغ دینا ہوتا ہے۔

غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے مابین گذشتہ ماہ کی لڑائی کے بعد حکومت میں بدلاؤ آیا ہے۔ جین ساکی نے کہا کہ صدر ریولن اپنی صدارت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ الوداعی تقریب میں ان کی لگن اور ان کے مقاصد کا کو سراہا جائے گا۔ اسرائیلی صدر کا امریکی دورہ دونوں ممالک کے مابین دوستی کا شاخسانہ ہے۔