وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترک ہم منصب سے ملاقات

268

انطالیہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی کے شہر انطالیہ میں ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انطالیہ فورم میں دنیا بھر سے اعلیٰ سطح قیادت نے شرکت کی، اس کی بدولت کثیر تعداد میں مختلف ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کے بہترین موقع میسر آئے۔

پاک ترک وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ کےلیے اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی۔