پی ایس ایل 6 کا لیگ مرحلہ مکمل،  پلے آف مرحلہ کل شروع ہوگا

604

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیاہے، پلے آف مرحلہ (کل) پیر کو شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور پلے آفس کی چاروں ٹیمیں کنفرم ہو چکی ہیں۔ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں ہر ٹیم نے 10، 10میچز کھیلے جس کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیگی جبکہ پہلا ایلمنیٹر میچ بھی (کل) پیر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائیگا، دوسرا یلیمنٹر 22 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائیگا۔

بیٹنگ میں کراچی کنگز کے بابر اعظم 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 501 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں، ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی رنز بنانے کی اوسط 71.57 ہے، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 470 رنز بنا کر دوسرے، سرفراز احمد 321 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 10 میچز میں 312 جبکہ ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے 304 رنز بنائے۔

بولنگ میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی 9 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ پر ہیں، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے، پشاور زلمی کے وہاب ریاض 14 وکٹیں لے کر تیسرے جبکہ لاہور قلندرز کے جیمز فاکنر 13 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے حسن علی اور پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے لیگ اسٹیج میں 12، 12 وکٹیں حاصل کیں۔