چین سے کرونا ویکسین کی ایک اور کھپ پاکستان پہنچ گئی

416

اسلام آباد: قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا وائرس کی مزید ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت کی ایما پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز 15 لاکھ 50 ہزار ویکسین چین سے لے کر پاکستان پہنچ گئی، پی کے 6852 چین سے صبح اسلام آباد پہنچی جہاں ویکسین کی نصف تعداد آف لوڈ کی گئی، جبکہ نصف تعداد کراچی مین آف لوڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے 22 جون کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 20 لاکھ مزید ویکسین پاکستان لائے گی جب کہ پی آئی اے اس ریلیف آپریشن کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کررہا ہے۔