ہمیں اپنی صفوں میں شامل مفاد پرستوں کا خاتمہ کرنا ہے،مسعود محمود

146

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تنظیمی سوچ رکھنے والے افراد قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور تنظیم کی ذمہ داریاں صر ف اور صرف اجتماعیت کو پروان چڑھانے میںصرف کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)رکن رابطہ کمیٹی مسعود محمود نے حیدر آباد کے مختلف ٹا¶نز کے یونٹ کی تنظیم نو کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی،سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج سلیم رزاق،رکن حق نواز قائم خانی،ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی موجود تھی۔انہوں نے مزید کہاکہ چند مفاد پرست لوگ اپنے ذاتی مفادکےلیے اجتماعیت کو نقصان پہچاتے ہیں ایسے لوگ تنظیم اور قوم کے دشمن ہیں ہمیں اپنی صفوں میں شامل مفاد پرستوں کا خاتمہ کرنا ہے۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد کامیابی اور تقسیم تباہی کی علامت ہے اس لیے ہمیں اپنے اتحاد کو مذید مستحکم اور مضبوط بنانا ہے۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تنظیمی کی ذمہ داری ہمیں دوسروں کی مد د کرنے کا پہلا درس دیتی ہے اس لیے ہمیں اپنی قوم کی مدد کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔