حکومت ای او بی آئی ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ کرے،عقیل احمد خان

181

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں10فیصد کا اضافہ کیا جبکہ

EOBIمیں کوئی اضافہ نہ کر کے ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے، حکومت EOBIملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کا علان کرے۔معمولی پنشن میں گزارا کیسے ممکن ہے ،مظلوم داد رسی کے منتظر ہیں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن ای او بی آئی میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 8500 پنشن کافی نہیں، ای او بی آئی کی پنشن بنیادی تنخواہ کے مساوی کی جائے، ریٹائرڈ ملازمین کے پاس دوائی خرید کرنے تک کے پیسے نہیں ہیں 8500 پنشن بہت کم ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے جماعت اسلامی پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر نعیم مغل کے آفس کے دورے کے دوران کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ چھ ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیاہے، EOBI کے چیئرمین کی سیٹ خالی ہے، حکومت کے پاس چیئر مین مقرر کرنے کے لیے اہل شخص موجود نہیں ہے، نجی بینک نے بھی پنشنرز کو پریشان کردیا ہے، بائیومیٹرک پینشن کارڈ بنوانے کےلیے بینک الفلاح نے بزرگ شہریوں کو پریشان کیا ہوا ہے،ہیلپ لائین نمبرز بند ہوتے ہیں۔ بینک کے باہر بوڑھے پنشنرز خواتین شدید گرمی میں پریشان نظر آتے ہیں، حکومت ا نکی سہولت کے لیے کوئی بہتر طریقہ کار بنائے، مہنگائی کے اس دور میں EOBI کی ینشن میں اضافہ کیا جائے اور پنشنرز کو مفت صحت کارڈ فراہم کیا جائیں۔ انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ EOBIپینشن میں اضافہ کر کے پینشن 20ہزار کی جائے اور مفت ہیلتھ کارڈ فراہم کیے جائیں تاکہ بوڑھے پنشنرز سکھ کا سانس لے سکیں۔
عقیل احمد خان