۔19 جون کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی

216

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تحت 19 جون کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا قرآن خوانی و فاتحہ خوانی میں مرکزی رکن ڈسٹرکٹ انچارج و سابق MNA سید وسیم حسین مرکزی رکن
سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ٹاوُن انچارجز و اراکین یوسی انچارجز و اراکین سوشل میڈیا APMSO شعبہ خواتین کی باجیوں نے شرکت کی۔ شہدا کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی و بقاءکے لیے دعا کی گئی۔ مرکزی رکن ڈسٹرکٹ انچارج و سابق MNA سید وسیم حسین نے اس موقع پر موجود ساتھیوں کی بڑی تعداد سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے