تعلیمی بجٹ میں مزید کٹوتی حکومت کی تعلیم دشمنی ہے،ثناءہارون

145

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات ثناءہارون نے سالانہ بجٹ میں تعلیمی بجٹ میں مزید کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی ہے۔ تعلیم کے نعرے کے ساتھ حکومت میں آنے والی جماعت مستقل تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کر رہی ہے۔ کورونا کے باعث تعلیمی سیکٹر کا ہونے والا حرج پورا کرنے کے لیے حکومت کو
تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرنا چاہیے تھا۔بجٹ کٹوتی کے باعث یونی ورسٹیوں کی فیس میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ تعلیم کے لیے بجٹ میں سے 4 فیصد حصہ مختص کیا جائے اور جامعات کی گرانٹ کو بحال کیا جائے تاکہ طالب علموں پر سے فیسوں کا بوجھ کم ہو سکے۔