بجٹ انتہائی متوازن‘ ترقی کے اہداف حاصل کریں گے‘ ظہور بلیدی

129
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت نے نئے مالی سال 2021-22ءکا انتہائی متوازن بجٹ پیش کیا ہے ، حکومت کی ترجیح ہے کہ پائیدار ترقی کے 17 اہداف کا ٹارگٹ حاصل کیا جائے ، بجٹ میں 16سو نئی ترقیاتی اسکیمات رکھی گئی ہیں ، امن وامان ، صحت ، تعلیم سمیت تمام شعبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ، صوبے کے فنڈز لیپس ہونے کی باتیں بلا جواز ہیں ۔ کوئٹہ میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کیلئے بلوچستان کا انتہائی متوازن بجٹ پیش کیاگیا ہے ۔ بجٹ میں 1600 نئی ترقیاتی اسکیمات رکھی گئی ہیں ۔ صوبے کے فنڈز لیپس ہونے کی باتیں بلا جواز ہیں ۔ بلوچستان بینک قائم کرنے جارہے ہیں ۔ حکومت کی ترجیح پائیدار ترقی کے 17 اہداف ٹارگٹ حاصل کرنا ہیں ۔ وزیرخزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی نے نئے مالی سال کے حوالے سے کوئٹہ میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کی آمدنی بڑھانے کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں ۔ ٹیکس ریفارمز کیلئے بھی ای بینکنگ کا نظام متعارف کروائیں گے ۔