جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں شدید بارش کا امکان

74

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) مغربی ہواﺅں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا، جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسے گی اور بارش کا
یہ سلسلہ کئی دن تک جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اتوار کی رات سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرنوالہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں بارش جم کر برسے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کا درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم پنجاب پہنچ گیا ہے جو پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں برسانے کا باعث بنے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں مون سون سپیل شروع ہوگا۔ جولائی کے پہلے ہفتے اچھی بارشیں ہوں گی۔