بجٹ حقیقت پر مبنی‘ بجلی نظام میں بہتری لائیں گے‘ تیمور جھگڑا

141
پشاور: خیبر پختونخوا: کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

پشاور (نمائندہ جسارت) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے کے بجٹ کو عوام نے سراہا ہے۔ پشاور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتےہوئے تیمور جھگڑا نے کہا کہ بجٹ میں اعداد وشمار حقیقت پر مبنی ہیں۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فنڈز کی ادائیگی کے سلسلے میں وعدہ کیا ہے۔ بلین ٹری سونامی کے لیے خاطرخواہ فنڈز حکومت نے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے لیے صوبائی حکومت خاطرخواہ فنڈز جاری کررہی ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ بجلی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، وفاق نے پن بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی میں نمایاں پیش رفت کی ہے ۔