سبطین خان کیخلاف چنیوٹ آئرن ٹھیکا جات ریفرنس کی سماعت ملتوی

116

لاہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے صوبائی وزیر سبطین خان کے خلاف چنیوٹ آئرن ٹھیکا جات ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17جولائی تک ملتوی کر دی ۔ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی ۔ آئندہ سماعت پر سبطین خان سمیت دیگر شریک ملزموں کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کر لیاگیا۔عدالت نے شریک ملزم ارشد وحید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔