ترکی نے نئے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

143

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اِردوان نے کہا ہے کہ جہاز شکن میزائل آتماجا کو ترک مسلح افواج نے اپنے ساز و سامان میں شامل کرنے سے قبل ایک بار پھر آخری آزمائش کے طور پر استعمال کیا، جس نے ایک جہاز کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔ ترک صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تجرباتی لانچنگ اور ہدف کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شیئر کیے۔