لاہور،سنگدل باپ نے 13 سالہ بیٹی ساڑھے 3 لاکھ میں فروخت کردی

126

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک سنگدل باپ نے اپنی ایک 13 سالہ بیٹی کو ساڑھے 3 لاکھ روپے میں 60 سالہ بوڑھے کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ سنگدل باپ کے اس فیصلے کے خلاف فروخت کی جانے والی لڑکی کی ماں کی ممتا جاگ اٹھی اور وہ انصاف کے حصول کے لےے متعلقہ تھانہ میں پہنچ گئی۔ جہاں اس نے اپنے شوہر کے خلاف اندراج مقدمہ کی
درخواست دائر کردی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی ایک خاتون رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک توجہ دلاﺅ نوٹس دائر کردیا ہے ۔