جماعت اسلامی لاہور کا مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

179

لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی لاہور کی شہری مسائل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کی۔ انہوں نے عوام دشمن وفاقی بجٹ، بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مظاہرہ ج پریس کلب لاہور کے باہر 10بجے صبح ہوگا۔ تحریک انصاف کی ناکام حکومت 3 برس میں کوئی بھی عوام دوست بجٹ پیش نہیں کرسکی۔ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کے فورا َ بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا دروزہ کھول دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ جماعت اسلامی لاہور بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور لاقونیت کے خلاف عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ جماعت اسلامی اتوار کو پریس کلب کے باہر حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف لاہور کے عوام کو شرکت کی دعوتی ہے۔ اجلاس میں شہری مسائل کمیٹی جماعت اسلامی لاہور کے صدر و کنوینر چودھری محموالاحد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ارکان شہری مسائل کمیٹی و ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف، خالد احمد بٹ، زاہد شباب بٹ، ملک محمد شفیق،عبداللہ اعجاز ایڈوکیٹ، میاں رشید، ماسٹر اعجاز، خبیب نذیر کی شرکت کی۔