ملاح برادری سندھ کی شان اور پہچان ہے، ارباب ملاح

148

میہڑ (نمائندہ جسارت) پی پی کے صوبائی وزیر سید سردار شاہ کی جانب سے ملاح برادری کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کیخلاف سندھ ملاح فورم کے رہنما ارباب ملاح، پنہل ملاح، شبیر ملاح کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر چوک اور نیشنل پریس کلب میہڑ کے سامنے تپتی دھوپ میں دھرنا دیا۔ اس موقع پر انہوں نے سردار شاہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ ملاح میر بحر برادری سندھ کا پرامن قبیلہ ہے، ملاح برادری سندھ کی شان اور پہچان ہے، وہ اپنی محنت کررہے ہیں، افسوس پی پی کا وزیر ملاح برداری کیخلاف نفرت آمیز اور نازیبا الفاظ استعمال کرکے ملاح برادری کے ہزاروں افراد کی دل آزاری کی ہے۔ نفرت انگیز الفاظ بولنے کی وضاحت پیش کرنا پڑے گی۔ سردار شاہ نسلی فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاح برادری کی دل آزاری پر پی پی کے وزیر سردار شاہ کو ہٹایا جائے۔