بدین، جماعت اسلامی کے رکن ماہر تعلیم  سائیں عبدالرزاق احمدانی سپرد خاک

161

بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کے رکن ماہر تعلیم عبدالرزاق احمدانی 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ، قیم ضلع عظیم احمد منصوری، نائب امراء اللہ بچائیو ہالیپوتہ، غلام رسول احمدانی، عبدالکریم بلیدی، جماعت اسلامی شادی لارج کے امیر سلیم جونیجو، خلیفہ قاسم کے امیر واحد بخش احمدانی سمیت سیاسی، سماجی، علمی، ادبی شخصیات نے شرکت کی۔