اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے فنڈز ہڑپ کیے، رفیق مگسی

188

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے کہا کہ درحقیقت حکومتی ارکان کو نہ تو عوام کا کوئی احساس ہے اور نہ إن کے پاس ان کے مسائل کا کوئی حل ہے، پی پی حکومت کی نا اہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے سندھ کے دیہی اور شہری علاقے تباہ ہوچکے ہیں تیرہ سالہ اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ہوسڑی کے فنڈز ہڑپ کیے ہیں۔ ہوسڑی کے لوگ مفلسی، بے روزگاری سے دوچار ہیں۔ پی پی والے ووٹ لیکر پھر ان لوگوں کو بھول جاتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، ہوسڑی کے عوام کو ابھی تبدلی لانا ہے، ہم پیر سائیں پگارا کا پیغام لیکر ہوسڑی کے عوام کے پاس آئے ہیں۔ آئیے ملکر ان کرپٹ لٹیروں، راشی پی پی کے حکمرانوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دے کر اس علاقے کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔ وہ لطیف آباد تعلقہ کے علاقے یوسی92ہوسڑی میں عوامی رابطہ مہم کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر تعلقہ لطیف آباد قاضی امین، آفتاب احمد لاڑک، عمران راجا قریشی، ماجد شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے ہوسڑی کے مسائل کو اجاگر کیا۔ اجتماع میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مسلم لیگ فنکشنل کا حق سچ کا ساتھ دینے کا بھرپور وعدہ کیا۔