تورڈھیر پولیس نے مسروقہ سامان برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا

130

صوابی (آئی این پی) تورڈھیر پولیس نے چوری شدہ سامان برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز موضع تورڈھیر میں نامعلوم چور نے ایک خاتون کے گھر کے تالے توڑ کر وہاں موجود ایک کمپیوٹر، دو اسٹیبلائزر، چاندی کے زیورات، دو بالیاں، سلائی مشین، سولر اور مردانہ کپڑے چوری کیے تھے، ایس ایچ او تورڈھیر منصف خان نے نامعلوم چور کو ٹریس کرلیا۔ ایک کارروائی کے دوران صدیق سکنہ آلہ ڈھیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تمام مسروقہ سامان برآمد کرلیا، ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ صوابی عجب درانی نے دوران گشت ایک مشکوک نوجوان کو اکتیس گرام آئس اور ایک پستول برآمد کر کے تیمور سکنہ صوابی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ٹوپی جواد خان نے ایک اور کارروائی کے دوران قمار بازی کی محفل پر چھاپا مار کر دائو پر لگے اکیس ہزار روپے نقد، ایک رپیٹر، ایک پستول اور کارتوس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔