صوابی انٹر چینج کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق

123

صوابی (آئی این پی) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا متوفی کی لاش فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کردیا گیا۔ فوری طور پر شناخت نہ ہونے پر لاش کو چھوٹا لاہور تھانے کے قریب امانتاً دفنا دیا گیا۔