ڈیرہ، وانڈہ جانی میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

215

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) تھانہ نواب شہید کی حدود وانڈہ جانی میںاراضی کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے رحمت اللہ نامی شخص کو قتل کردیا، مقتول کادوسرا بھائی بال بال بچ گیا۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ نواب شہید پنیالہ میں محمد اقبال ولد گل خان مروت سکنہ وانڈہ جانی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ اپنے بھائی رحمت اللہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنی زمینوں سے واپس گھر آرہا تھا کہ گھر کے قریب پہلے سے گھات لگائے مخالفین گل خان، حکیم ولد سرور، جاوید، بہرام ولد حکیم خان جن سے ہمارا اراضی کا تنازعہ چلا آرہا ہے موجود تھے ، ملزمان نے آوز دیکر ہمیں روکا اور ڈنڈوں سے زدو کوب کیا اس دوران ملزم گل خان نے رپیٹر 12 بور سے میرے بھائی رحمت اللہ پر پیچھے سے فائر کیا جس سے وہ سر پر فائر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ میں بال بال بچ گیا۔ پولیس نے مقتول رحمت اللہ کے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ 302/34pps کے تحت درج کرلیا ہے۔