میری بیٹی کو اغوا کرکے فروخت کردیا گیا، مسمات حاجیانی کیھری

259

کھپرو (نمائندہ جسارت) میری بیٹی کو اغوا کرکے فروخت کردیا گیا ہے مجھے میری بیٹی واپس دلائی جائے ماں حاجیانیا، کیھری برادری کے مرد عورتوں کا احتجاج۔ کھپرو کے نواحی گاؤں بیھڑی کے رہائشیوں کیھری برادری کے مرد عورتوں کا سماجی رہنما شمع جوگن کی قیادت میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر مسمات بیوہ حاجیانی کیھری نے میڈیا کو بتایا کہ میری نوجوان یتیم بیٹی بچاں کیھری کو علاقے کے بااثر اوباش نوجوان گل محمد سمیجو نے ساتھیوں کے ساتھ اغوا کرلیا ہمارے احتجاج پر وہ ہماری جان کا دشمن بن گیا اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر میرے گھر کو بھی آگ لگا دی ہم بمشکل جان بچا کر نکلے ہیں معلوم ہوا ہے کہ گل محمد سمیجو نے میری بیٹی کو کراچی میں خاصخیلی کو فروخت کر دی ہے ماں حاجیانی نے روتے ہوئے کہا کہ میری یتیم بچی کو واپس کرایا جائے جبکہ بچی کے چاچوں مشتاق کیھری جان محمد نے کہا کہ ہم غریب ہیں ہم نے ہر کسی کے آگے ہاتھ جوڑے ہمیں ہماری لڑکی واپس کرائی جائے مگر ہماری کوئی سنتا نہیں قانون بھی بااثر افراد کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، ان مظلوموں کی حمایت میں سماجی رہنما شمع جوگن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ میرے پاس مدد کے لیے آئے تو میں انکے ساتھ ڈی ایس پی آفس گئی تو ڈی ایس پی آفس میں کام کرنے والے سمیجو اور ہنگورو لڑکے جن کا نام نہیں آتا مجھ سے اور ان سے بدتمیزی کی اور ان کو کہا کہ تمہیں لڑکی نہیں ملے گی جائو جو کرنا ہے کرلو۔ سماجی ورکر شمع جوگن نے ایم این اے شازیہ مری، سینیٹر عینی مری، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی نوابشاہ، ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ یتیم لڑکی کو بازیاب اور اوباش اغوا کار کو گرفتار کیا جائے۔