صوابی، 3 یوم سے لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا آپریشن

161

صوابی (آئی این پی) کڑا مار پہاڑ پر گزشتہ تین یوم سے لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ہفتہ کے روز بھی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے آپریشن جاری رکھا۔ اس دوران دو اہلکار آگ لگ جانے کے دوران جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر دوبارہ قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کردیا۔