حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی مراکشی پارلیمان کے اسپیکر سے ملاقات

234

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے مراکش کے دورے کے دوران رباط میں مراکشی پارلیمان کے اسپیکر حبیب المالکی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حبیب المالکی نے کہا کہ بیت المقدس فلسطینی قوم کا دارالحکومت ہے۔ اس پر اسرائیلی ریاست کے قبضے کو نہیں مانتے۔ ملاقات میں تاریخی تعلقات اور فلسطین کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔