بھارتی عدالت عظمیٰ کا دہلی فسادات کے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے سے انکار

122

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے دہلی فسادات کے معاملے میں نتاشا ناروال، دیوانگنا کالیتا اور جامعہ کے طالب علم آصف اقبال کو دی گئی ضمانت منسوخ کرنے سے انکار کردیا گے۔ عدالت نے بھی واضح کیا کہ متعلقہ حکم دیگر ملزمان کی ضمانت کے لیے نظیر نہیں ہو گا۔ جسٹس ہیمنت گپتا اور وی رام سبرامنیم کے تعطیلی ڈویژن بینچ نے دہلی پولیس کی اپیل پر تینوں ملزمان کو نوٹس جاری کیا، تاہم ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے سے انکار کردیا۔ بینچ نے کہا کہ ملزمان ہائیکورٹ کے حکم کا حوالہ دے کر ملک کی کسی بھی عدالت سے رعایت نہیں طلب کرسکتے۔