حیدر آباد پولیس کی کارروائیاں،6جرائم پیشہ افراد گرفتار

173

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اشتہاری ملزمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کارروائی ۔ تھانہ بڈھانی پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گوٹھ خامون پوٹا کے قریب سے انڈین گٹکا فروش شاہد ولد خیر محمد خاصخیلی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ تقریباً 635 انڈین گٹکے برآمد ہوئے ۔بڈھانی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ سٹی کے 2 مقدمات میں روپوش ملزمان کاشف ولد خواجہ اور فیصل رحیم ولد رحیم الدین غوری کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان تھانہ سٹی کے کرائم نمبر 151/2020 زیر دفعہ 489-F اور کرائم نمبر 30/2021 زیر دفعہ 489-F تعزیرات پاکستان میں روپوش تھے۔تھانہ اے سیکشن لطیف آباد کے ایس ایچ او انسپکٹر عمران رشید شیخ کی ہاشم علی اور دیگر اسٹاف کے ساتھکارروائی کرتے ہوئے کار میں سوار ملزم شحیق ولد عطر خان مری کو 1 عدد پسٹل بمع را¶نڈز سمیت گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد کورے کار AGC-219, انجن  مبرR017516, چیچز نمبرL501S7517619ماڈل 2004, کراچی تھانہ بلوچ کالونی کی حدود سے مورخہ 2004-09-28 کو چوری شدہ ہے جس کا مقدمہ 213/2004 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے ۔گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں کار چوری کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ کار ملزم نے کراچی بلوچ کالونی سے چوری کی تھی گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ A-سیکشن میں مقدمات درج کرلیے گئے۔