سندھ میں صرف کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، حلیم عادل

132

کراچی (آن لائنا) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کو کتوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صوبہ سندھ کی تباہی کا جواب دیں، سندھ میں
صرف کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،سندھ کی عوام کو کتوں کے حوالے کردیا گیا ہے،سندھ کے حکمران اے سی سے باہر نکلیں تو انہیں عوام کی مشکالات کا احساس ہو،منشیات کے خلاف ہم نے ایک مہم شروع کی ہے،منشیات کے سدباب کے لیے کوشش کریں گے،منشیات یہاں ایک کاروبار بن گیا ہے،اپوزیشن اتنی گھٹیا ہو چکی ہے کہ غلط الزام لگاتی ہے،منشیات کے جو بھی سپورٹرز ہیں ان کے خلاف کاروائیاں ہونی چاہیں، 5 کروڑ روپے سفری سہولیات کے لیے دی جارہی ہیں،،نوید قمر کے بھائی کے لیے سہولیات دی جارہی ہیں،ہم ان چوروں اور لٹیروں کو نہیںچھوڑیں گے۔