سانگھڑ،بہنوئی کی دوستوں کے ساتھ ملکر سالی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

110

سانگھڑ(نمائندہ جسارت)سانگھڑ میں مبینہ طورپر بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق سانگھڑ کے علاقے ٹنڈوآدم میں مبینہ طورپرلڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جس میں بہنوئی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سالی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہناہے کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اس کے بہنوئی سمیت 5 افرادکے خلاف
مقدمہ درج کرلیا جب کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی نے بیان میں بتایا کہ اس کے والدین نہیں ہیں اور وہ بہن کے ساتھ رہتی ہے جہاں بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شکایت پر اس کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جس کے بعد زیادتی کی تصدیق کی جاسکے گی۔