علیم عادل شیخ کی مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست

176

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت،حلیم عادل شیخ نے اے ٹی سی سے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں ان کی جانب سے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جولائی کو جواب طلب کرلیا درخواست گزار کاکہنا تھا کہ کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت میں نہیں ہوسکتی،اعلی عدالتوں کے فیصلے کے مطابق کیس سیشن منتقل کیا جائے، حلیم عادل شیخ اور دیگر پر فرد جرم بھی عائد نہ ہوسکی،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب کہہ رہے تھے ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،میں کہتا ہوں بلاول صاحب سندھ میں کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،اعلی عدلیہ کے ججز بھی کہہ چکے ہیں سندھ میں کتوں کا راج ہے، کتے سندھ کے عوام کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔